سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ نون نے خواہش مند امید واروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔
اس حوالے سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے امید وار 15 فروری تک درخواستیں ارسال کریں۔
احسن اقبال نے امیدواروں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ درخواست 50 ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ اور فارم کے ساتھ مسلم لیگ نون کے نام دی جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.