بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن کیلئے وزیراعظم عمران خان نےبھی مورچہ سنبھال لیا

سینیٹ انتخابات کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی مورچہ سنبھال لیا، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں وزیراعلی اور گورنر پنجاب، وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔

 وزیر اعظم نے اراکین قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کریم بخش گبول کو دھمکا کر بیان دلوایا گیا، کریم بخش گبول ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف بیان دیتے آئے ہیں۔

عمران خان نے واضح کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کے دوران ارکان نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کے مسائل اور دیگر توجہ طلب معاملات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر نےاپنےاراکین اسمبلی کے لیے کمرے بک کروائے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی سیمی بخاری کہتی ہیں وزیراعظم نے خواتین ارکان سے کہا کہ وہ اپنے حلقے کیلئے ترقیاتی منصوبہ بنا کر لائیں انہیں بھی فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.