بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن اوپن؛ پی پی کا آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات اوپن کرانے سے متعلق آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے آئینی ترمیم کے حوالے سے رابطے کیے ہیں اور اتفاق کیا ہے کہ آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس حوالے سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں میں مزید مشاورت ہوگی۔

پی پی کی رکن اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کا دو ٹوک فیصلہ کیا ہے، آئندہ ماہ الیکشن ہیں اور حکومت ترمیم لا رہی ہے، جلد بازی میں ترمیم نہیں لا ئی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں حکومت کی بدنیتی نظر آرہی ہے اس لیے پی پی اس طریقہ کار کی مکمل مخالفت کرے گی۔

The post سینیٹ الیکشن اوپن؛ پی پی کا آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.