پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی تقریر کے دوران بے نظمی کا واقعہ رونما ہوا۔
پشاور میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں شیر افضل مروت کے خطاب کے دوران بے نظمی دیکھنے میں آئی، پارٹی کارکنوں کو خاموش کرانے کےلیے قیادت نے خدا، رسول تک کا واسطہ دیا۔
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر نے کارکنوں کے خاموش نہ ہونے پر کہا کہ آپ اگر شور بند نہیں کریں گے تو میں چلا جاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے بہت شور کرلیا ہے، 5 منٹ مجھے تقریر بھی کرنے دیں۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ عدالتوں میں نواز شریف کو ٹنوں کے حساب سے ریلیف دیا جارہا ہے، الیکشن ملتوی کرنے کی باتیں کرنے والے بزدل ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پارک اور گراؤنڈ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں، پوچھتا ہوں وہ کون ہیں، جن کو ہم سے خطرہ ہے؟
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ الیکشن سے کہاں تک بھاگو گے عوام نہیں چھوڑیں گے، جمہور اور قانون کی بالا دستی نہ چاہنے والوں کو ہم سے خطرہ ہے۔
Comments are closed.