بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینئر صحافی ایاز امیر نے عمران خان کو ان ہی کی تقریب میں کھری کھری سُنادیں

سینئر صحافی ایاز امیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ان ہی کی تقریب میں شدید تنقید کردی۔

صحافی ایاز امیر نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب جو کھلواڑ ہوچکا ہے اُس میں عمران خان کا بھی حصہ ہے۔

ایاز امیر نے کہا کہ ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ ایسا کپتان ہے، کپتان نے کرکٹ ٹیم میں یہ کر دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب نے تو پاکستان کو پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کر دیا تھا۔

دوسری جانب صحافی ایاز امیر کی تنقید کے جواب میں عمران خان مسکراتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.