بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی سمیت شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکا حکم،CCPO لاہور

سی سی پی او لاہور نے پنجاب اسمبلی سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکا حکم جاری کردیا۔

اراکین اسمبلی اور سیشن کی سیکیورٹی پر 1200سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

چار ایس پی، 9 ایس ڈی پی اوز، 15ایس ایچ اوز، 56 لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق ارکان اسمبلی کا تحفظ کرتے ہوئے سیشن کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے،شہر کا امن متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے اطراف پیٹرولنگ اور سرویلنس بڑھادی ہیں، اسمبلی آنے والے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔

سی سی پی او نے کہا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو اسمبلی احاطے میں ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اسمبلی کے اطراف میں سرچ آپریشنز بھی کئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.