بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: کورونا گائیڈلائنز پر عملدرآمد کے احکامات

حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس گائیڈلائنز پر عمل درآمد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

سندھ حکومت کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ماسک لازمی لگائیں، ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائز کریں۔

صوبائی حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ ہاتھ سے بار بار آنکھوں اور ناک کو مت چھوئیں جبکہ 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

سندھ حکومت نے اپنے احکامات میں واضح طور پر کہا کہ ہاتھ ملانے، گلے لگنے اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

صوبائی حکومت نے عوام سے کورونا ویکسین اور اُس کی بوسٹر ڈوز لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.