hookup Vincentown New Jersey hookup lynchburg va best hookup subredduts hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی میں 16 اپریل کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، راجہ بشارت

پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 16 اپریل کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 1100 سے زائد پولیس اہلکار داخل کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 350 سے زائد پولیس اہلکار سادہ لباس میں ہیں اور سادہ لباس اہلکاروں نے اسمبلی کے اندر کوئی کام دکھا دیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضہ ہے الیکشن سے پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے، بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک ہی ووٹنگ ہوگی، یہی ہمیں سمجھ آ رہی ہے، ہمارے 31 ارکان زبردستی الیکشن سے باہر رکھے جا رہے ہیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہر رکن اسمبلی کو فری اور فیئر ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.