بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی خاتون نے انتقال کرجانیوالے اپنے والد کی یادیں کیسے محفوظ کیں؟

پڑوسی ملک بھارت سے تعلق رکھنے والی نکیھتا کینی نے دنیا سے رخصت ہوجانے والے اپنے والد کی یادوں کو رلّی کی شکل میں محفوظ کرلیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر نکیھتا کینی نامی صارف نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس نے کئی صارفین کو جذباتی کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ اس نے والد کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ان کے کپڑے عطیہ کردیئے لیکن اچانگ ایک روز عطیہ کیے گئے کپڑوں کا کارٹن ان کے گھر کے دروازے پر کوئی چھوڑ گیا تھا۔

جس کے بعد نکیھتا نے ایک جیسے اور ملتے جلتے رنگوں کی شرٹس کو علیحدہ علیحدہ کرکے دو مختلف رلّیاں تیار کیں جس میں انہیں دو سال کا وقت لگا۔

نکیھتا نے رلّی تیار کرکے اپنے بھائی کو سرپرائز دیا جسے ان کے بھائی نے ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی بہت پسند کیا جبکہ کئی صارفین ویڈیو کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.