سینئر صحافی ایاز امیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ان ہی کی تقریب میں شدید تنقید کردی۔
صحافی ایاز امیر نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب جو کھلواڑ ہوچکا ہے اُس میں عمران خان کا بھی حصہ ہے۔
ایاز امیر نے کہا کہ ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ ایسا کپتان ہے، کپتان نے کرکٹ ٹیم میں یہ کر دیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب نے تو پاکستان کو پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کر دیا تھا۔
دوسری جانب صحافی ایاز امیر کی تنقید کے جواب میں عمران خان مسکراتے رہے۔
Comments are closed.