جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

سینئر سعودی فوجی افسر کی سوڈان سے آنے والے ایرانی شہریوں سے گفتگو

سینئر سعودی فوجی افسر نے ایرانی سفارتکار اور شہریوں سے بات چیت کی۔

فوجی افسر میجر جنرل احمد الدبیس نے سوڈان سے انخلاء کرائے گئے ایرانی سفارت کار اور شہریوں سےبات کی تھی۔ سعودی حکومت نے ایرانی سفارت کاروں اور شہریوں کو سوڈان سے تہران منتقل کیا تھا۔ 

میجر جنرل احمد الدبیس نے ایرانی شہریوں کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ 

اس موقع پر میجر جنرل احمد الدبیس نے کہا کہ سعودی اور ایرانی دوست نہیں بلکہ بھائی ہیں۔ ایرانی بھائی جب چاہیں سعودی عرب کی کسی بھی جگہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمرہ، حج یا سیاحتی دورے پر آنے والے ایرانی شہریوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ 

میجر جنرل احمد الدبیس نے مزید کہا یہ آپ کا ملک ہے، کسی بھی چیز کی ضرورت پیش آئے تو ہم تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.