وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اجلاس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کچھ دیر بعد اسلام آباد میں ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر غور اور مشاورت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے از خود نوٹس سے متعلق غور بھی ہو گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سینئر پارٹی رہنما و اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہو گی۔
Comments are closed.