بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹیرینز کو انتخابی عمل میں شفافیت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹیرینز کو انتخابی عمل میں شفافیت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ اس سے جمہوریت کو تقویت اور پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت اور ہارس ٹریڈنگ سے آئین اور جمہوریت کی خدمت نہیں ہوسکتی۔

شبلی فراز نے کہا کہ ‏پیسہ لگا کر ایوان بالا کارکن بننے والے عوام کی بجائے ذاتی مفاد کا تحفظ مقدم رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.