بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی بحران حل کرلیں تو معاشی بحران حل کرنا کوئی مسئلہ نہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کامیابی سے حل کرلیں تو سیلاب اور معاشی بحران حل کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام عارضی حل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ رہتا ہے، وزیراعظم سے تفصیل سے مثبت بات ہوئی تھی۔

صدر مملکت سے سوال کیا گیا کہ الیکشن سے پہلے ریلیف کےکام اور معیشت کی بہتری کیلئے کچھ ماہ ملنے چاہئیں؟

جواب میں صدر نے کہا کہ اس پر ڈسکشن ہوسکتا ہے اور سیاستدانوں کے درمیان ہونا چاہیے۔ قوم کو کلیئر لیڈر شپ چاہیے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ بجلی کے بل اور ڈالر سے متعلق یہ حکومت محنت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنتی ہے تو اس کا عوام سے رابطہ نہیں ہوتا، ہمیں اچھے ٹیکنوکریٹ اور اچھی ٹیکنیکل مدد کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.