بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب نے 500 دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے، 20 بچوں سمیت مزید 44 اموات

Floods wipe out

کراچی: منہ زور منچھر جھیل کے بھپرے پانی نے 500 دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 بچوں سمیت مزید 44 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل کے آبی ریلوں نے اطراف کے علاقوں کو ملیا میٹ کر دیا ہے، تقریبا پانچ سو دیہات ختم ہو گئے ہیں، جب کہ خیرپور میں چوالیس افراد کی موت کے ساتھ سندھ میں مجموعی اموات کی تعداد 638 ہو گئی ہے۔ منچھر جھیل پر کرم پور کے مقام پر بند میں 4 شگاف پڑنے سے پانی دریائے سندھ میں جانے لگا ہے، پانی کی سطح میں کمی کے باوجود کوٹری بیراج پر اب بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دادو میں پانی میں پھنسے مریضوں کو ڈرموں اور چارپائی کی کشتی میں منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آندھی چلنے سے سیہون کی خیمہ بستی میں کئی خیمے اڑ گئے۔ دادو میں موٹر میں آگ بھڑکنے سے کشتی اچانک آگ کے گولے میں تبدیل ہو گئی، سوار افراد نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی، تاہم دوسری کشتی والوں نے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ 

You might also like

Comments are closed.