بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، 148 ہدف، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دے دیا، جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا۔

گرین شرٹس نے 5 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 36 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان 4 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد اگلے ہی اوور میں شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا۔ جس کے بعد تیسرے اوور میں محمد وسیم نے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ حاصل کی۔

محمد وسیم نے فن ایلن کو 13 رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کر واپس پویلین بھیجا۔

محمد نواز نے ڈیون کونوے کو 36 رنز پر آؤٹ کیا، ان کا کیچ حیدر علی نے پکڑا۔

پاکستان کے لیے تیسری وکٹ بھی محمد نواز نے حاصل کی جب انہوں نے کپتان کین ولیمسن کو 31 رنز پر بولڈ کیا۔

130 کے مجموعی اسکور پر شاہنواز دھانی نے نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ حاصل کی۔ گلین فلپس کا 18 رنز پر آصف علی نے کیچ پکڑا۔

حارث رؤف نے 19ویں اوور میں جیمز نیشم کو 5 رنز پر بولڈ کر کے نیوزی لینڈ کے پانچویں بیٹر کو واپس پویلین بھیجا، جس کی اگلی ہی گیند پر انہوں نے مائیکل بریس ویل کی وکٹ بھی حاصل کی۔

اسی اوور کی آخری گیند پر حارث رؤف نے مارک چیپمن کی وکٹ بھی حاصل کی۔ وہ 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آخری اوور میں نیوزی لینڈ کی آٹھویں وکٹ محمد وسیم نے حاصل کی۔ انہوں نے سوڈھی کو 2 رنز پر بولڈ کیا۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپمن، جیمز نیشم، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، امید ہے مڈل آرڈر اس میچ میں بہتر پرفارم کرے گا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ انجری مسائل کی وجہ سے نئے لڑکوں کو موقع دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.