بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہربھجن سنگھ کی عید میلاد النبی ﷺ پر مسلمانوں کو مبارک باد

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، بھارتی سیاستدان ہربھجن سنگھ نے عید میلا النبیﷺ کے موقع پر مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

عام جنتا پارٹی کے رہنما، راجیا سبھا (رکنِ پارلیمنٹ) کے ممبر ہربھجن سنگھ کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلمانوں کو عید میلا دالنبیؐ کی مبارکبادی دی گئی ہے۔

ہربھجن سنگھ کا آپ حضرت محمدﷺ کی ولادت کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ آپ سب کو پیغمبرِ اسلام، محمد ﷺ کی پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللّٰہ اس مبارک دن کے وسیلے سے ہماری زندگیوں میں روشنی، امید، امن اور خوشحالی بھر دے اور ہمیں نبی ﷺ کی تعلیمات پر چلنے کے ساتھ ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح کی راہ پر گامزن کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر عید میلاد النبی کا جشن بھرپور مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا تھا۔

ملک بھر میں اس دن کی مناسبت سے نعت مقبول رسولؐ سمیت درودشریف کی محافل بھی سجائی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.