بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات: اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، 2 طالبعلم زخمی

صوبۂ خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈیویژن کے ضلع سوات میں اسکول وین پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سوات میں چار باغ کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 طالب علم زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان فائرنگ واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

زخمی طالب علموں اور جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.