بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور بھٹو زرداری کے بڑے بیٹے کی پہلی سالگرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر، آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کا بڑا بیٹا ایک سال کا ہو گیا ہے۔

بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کے بڑے بیٹے کی آج پہلی سالگرہ ہے، میر حاکم محمود چوہدری گزشتہ سال 10 اکتوبر کو دبئی میں پیدا ہوا تھا۔

بختاور بھٹو کے شوہر،  محمود چوہدری نے بیٹے کو پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس پر محمود چوہدری کا لکھنا ہے کہ ’ہِپ ہِپ ہُرے، آج آپ کی برتھ ڈے ہے‘۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن، سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب بختاور بھٹو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھے جائیں وہ تاحال اس کوشی کے موقع پر خاموش ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اکتوبر کو بختاور بحتو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے میر سجاول محمود چوہدری رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 جنوری کو بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.