سکھر میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران مرحوم خواتین کے نام پر امدادی رقم وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں آنے والی رقوم نکالنے میں ملوث رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کئی متوفی خواتین کے بھی سلیکون تھمبز بناکر امدادی رقم نکالتا رہا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے چیکس، شناختی کارڈز اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔
حکام ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سلیکون تھمبز سے رقوم نکالنے میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
Comments are closed.