ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

سپریم کورٹ نے منشیات کو امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے ایک کیس کے تحریری فیصلے میں منشیات کو امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

منشیات فروشی کے مجرم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شواہد موجود ہوں تو منشیات کے مقدمات میں تکنیکی رکاوٹیں حائل نہ ہونے دی جائیں، منشیات کی لعنت معاشرے میں گہری جڑیں پکڑ چکی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات پُرامن معاشرے کے لیے بڑا خطرہ ہے، منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ منشیات سے بالخصوص نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں اور منشیات فروش عناصر کا ہاتھ روکنے کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں غیر ضروری چیزوں کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.