منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

سپریم کورٹ: نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست، سماعت 18 اگست کو ہوگی

قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصافا (پی ٹی آئی) کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا۔

احتساب بیورو آرڈیننس نے حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔

جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

نیب ترامیم کے خلاف درخواست میں اب تک 47 سماعتیں ہوچکی ہیں، سپریم کورٹ نے کیس کی آخری سماعت رواں سال 16 مئی کو کی تھی۔

عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.