سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور ، سہیل انور سیال سمیت منظور وسان اور ناصر حسین شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔
جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 اپریل کو نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔
عدالت نے مقدمے کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔
فریال تالپور سمیت دیگر فریقین پر اقامے اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔
Comments are closed.