سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعے سے متعلق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو کر ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ نے منگل 22 اگست کو کیس کی سماعت کرنا تھی۔
سانحہ جڑانوالہ کیس ہیومن رائٹس سیل کو پولیس رپورٹ نہ ملنے کے باعث ملتوی کیا گیا۔
درخواست گزار سیموئل پیارے نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ آفس نے بتایا کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے، دوبارہ سپریم کورٹ نے آگاہ کیا ابھی واقعہ پر ہیومن رائٹس سیل کو رپورٹ نہیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ دفتر نے بتایا رپورٹ نہ ملنے کے سبب کل سماعت نہیں ہو سکے گی۔
Comments are closed.