جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ: سردیوں کی تعطیلات میں اہم کیسز کی سماعت ہو گی

سپریم کورٹ نے موسمِ سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی تاہم تعطیلات کے دوران اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں دفاتر کھلے رہیں گے۔

سپریم کورٹ کے نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران کمیٹی کے مقرر کردہ کیسز کی بھی سماعت ہو سکے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.