ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 روز کمی کے بعد آج اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 800 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 685 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 671 روپے ہو گیا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
Comments are closed.