گذشتہ روز کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے بڑھی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 385 روپے اضافے سے 2 لاکھ 2 ہزار 503 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 946 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.