ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافی دیکھنے میں آیا ہے۔
سندھ صرافیہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے کے ساتھ 88 ہزار 305 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے 1747 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.