ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 500 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 428 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرز کم ہو کر 1966 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
Comments are closed.