جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سوشل میڈیا پر فلسطین کے معاملے پر پروپیگنڈا سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر جاری فلسطین کے معاملے پر پروپیگنڈا سامنے آگیا۔

ایک سیاسی جماعت کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر فلسطین کے معاملے پر پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے جس میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو بھارتی میڈیا نے خبر بنا کر بھی پیش کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک جہاز کو اسلحہ پاکستان سے اسرائیل لے جانے کی جھوٹی اور من گھڑت کہانی بیان کی گئی۔

دراصل بحرین سے راولپنڈی جانے والی پرواز افغان مہاجرین کے برطانوی انخلاء کا حصہ ہے نہ کہ اسلحے کی کھیپ کی اسرائیل منتقلی۔

درحقیقت پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر مذمت کی ہے۔

وزارتِ خارجہ بارہا فلسطین پر اپنا واضح مؤقف دے چکا ہے جو بہت واضح ہے۔

سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور اور کھل کر حمایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.