اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ شروع ہو گیا، اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کی جلسہ گاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جلسے سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
اس سے قبل جلسے میں شرکت کرنے کے لیے صدرِ مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سوات پہنچے۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا وفد پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہو گا۔
مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ صدر نون لیگ میاں شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ جائیں گے۔
نون لیگی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلی کا آغاز بالا کوٹ اور مالم جبہ سے ہو گا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گراؤنڈ پہنچے گی۔
Comments are closed.