بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

سوئٹزرلینڈ کیخلاف رونالڈو کو نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی

پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کوچ فرنانڈو سینٹوز نے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانےکی وجہ بتادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرنانڈو سینٹوز نےکہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو نہ کھلانے کا فیصلہ حکمت عملی تھا اور کچھ نہیں۔

فرنانڈو سینٹوز کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہے، ہمیں اجتماعی طور پر ٹیم کے لیے سوچنا ہوگا۔

اسٹار فٹبالر کو اہم میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ مشکل ترین تھا کے سوال پر پرتگال کے کوچ نے کہا کہ میرا رونالڈو کے ساتھ بہت ہی قریبی تعلق ہے، اسے جب سے جانتا ہوں جب اس کی عمر 19 سال تھی۔

پرتگال کے کھلاڑی گونکالو راموس نے ہیٹ ٹرک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں گول کرکے حریف ٹیم کو مشکل میں ڈالا۔

فرنانڈو سینٹوز نے کہا کہ میں اور رونالڈو کوچ اور کھلاڑی کے تعلقات کو کبھی نہیں الجھاتے، وہ ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے عبرتناک شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.