جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کی ٹانگ میں کھچاؤ ہے جس پر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.