بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

شرکاء کی تواضع کیلئے آئے کھانے کے ساتھ چوہا بھی آگیا

انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک چوہے کی بہادری دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے کسی میٹنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرکاء کی تواضع کے لیے لائے گئے کیک کے ساتھ چوہا بھی پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی علاقے کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹنگ کے شرکاء اپنی باتوں میں جبکہ چوہا اپنی بھوک مٹانے میں مصروف ہے۔

اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین اپنا ردعمل بھی دے رہے ہیں جبکہ اسے اب تک 22 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.