اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

سندھ: 2 سرجنز کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگریاں دینے کی منظوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سرجنز کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگریاں دینے کی منظوری دے دی۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگریاں ڈاؤ یونیورسٹی پہلی بار دے گی۔

پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ سرجنز کو ڈاکٹر آف سائنس کی ڈگریاں دینے کی سفارش یونیورسٹی سنڈیکٹ نے کی۔

وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد منصور محی الدین اور ڈاکٹر فیصل مسعود ڈار کو رواں ہفتے ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر منصور محی الدین نے سور کا دل انسانی جسم میں لگا کر بین الاقوامی شہرت حاصل کی، وہ ڈاؤ میڈیکل کالج کے گریجویٹ ہیں اور امریکا میں پریکٹس کرتے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کا مزید کہنا ہے کہ پروفیسر فیصل مسعود ڈار پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہیں، وہ 2 ہزار سے زائد لیور ٹرانسپلانٹ کر چکے ہیں۔

پروفیسر سعید قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروفیسر فیصل سعود ڈار نے پاکستان کے 4 بڑے اسپتالوں میں لیور ٹرانسپلانٹ شروع کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.