بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: 11 نشستوں کے نتائج آگئے، فیصل واوڈا کامیاب

سندھ میں سینیٹ الیکشن کی 11 نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے، پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے بالآخر اپنے نشست جیت لی۔

سندھ کے سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، انہوں نے اسلام آباد کی بڑی نشست کی طرح سندھ میں بھی اپ سیٹ کردیا۔

سینیٹ کی 11 میں حکومتی اتحاد نے 7 نشستیں جیت لی جبکہ ووٹوں کے لحاظ سے وہ 4 جنرل نشستوں پر کامیاب قرار پاتی لیکن اس نے اپوزیشن ووٹوں کو اپنے حق میں بہتر طور پر استعمال کیا۔

اپوزیشن اتحاد 5 کے بجائے 4 نشستوں پر کامیاب رہا، متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف نے اپنے اپنے 2،2 امیدوار کامیاب کروالیے جبکہ اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا امیدوار جیت کا ذائقہ چکھنے سے رہ گئے۔

سندھ سے جنرل کی 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سیلم مانڈوی والا ، شیری رحمٰن، تاج حیدر، جام مہتاب، شہادت اعوان، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری، پی ٹی آئی فیصل واوڈا جیت گئے۔

خواتین کی دو نشستوں میں سے ایک پر پیپلز پارٹی پلوشہ خان اور دوسری پر ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب کامیاب ٹھہری ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی رخسانہ شاہ نے 46 ووٹ حاصل کیے ۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 99 ہے جبکہ اُن کی خواتین ارکان کو 106 ووٹ ملے ہیں یوں اپوزیشن نشستوں سے انہیں 8 ووٹ پڑے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان 60 ووٹ لے کر کامیاب رہی جبکہ رخسانہ 46 ووٹ لے کر ناکام قرار پائی ہیں ۔

دوسری طرف خواتین نشست پر ایم کیو ایم کی امیدوار 57 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں ،انہیں اپوزیشن کے مجموعی 65 ووٹ نہیں ملے۔

ٹیکنوکریٹ کی دوسیٹوں کے نتائج بھی سامنے آگئے ہیں پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کامیاب قرار پائے ہیں ۔

سندھ اسمبلی میںٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں کو مجموعی طور پر 99 کے بجائے 5 ووٹ زائد ملے ہیں یوں ان کے ووٹوں کی تعداد 104 رہی۔

پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک کو 61 اور کریم خواجہ نے 43 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو 57 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.