گٹکا، مین پوری اور منشیات کے خلاف سندھ میں صوبائی سطح پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے اینٹی گٹکا، مین پوری و منشیات کمیٹی قائم کردی ہے۔
کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جیز انویسٹی گیشن، آپریشن اور اسپیشل برانچ کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس سندھ پولیس کی رینج وائز کمیٹیاں قائم کرے گی ۔
ان رینج وائز کمیٹیوں میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران مقرر کیے جائیں گے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق ان کمیٹیوں میں ایس پی اسپیشل برانچ بھی شامل کیے جائیں گے۔
Comments are closed.