اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کے بعد ہر ممبر کا کام ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کرے ، الزامات لگائے جارہے ہیں وفاق نے سندھ کا پانی چوری کرلیا، پنجاب نے سندھ کا پانی چوری کرلیا، سندھ کا پانی اگر چوری ہوا تو ایک ایک بوند کا حساب لیں گے۔
حیدرآباد میں رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں پینے کے صاف پانی کے مسائل کا سامنا ہے،کسانوں کو کاشتکاری کیلئے برابری کی بنیاد پر پانی ملنا چاہیے۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، سندھ کے حقوق کی بات کرتا ہوں، پانی اگر ہمارے حصے سے کم آ رہا ہے تو ہم حساب لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتی،پانی کی تقسیم کے معاملے پر کسی صوبے سے زیادتی نہیں ہو رہی۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت 65 ارب روپےسندھ میں تقسیم کیے گئے، سندھ کے حقوق کا تحفظ ہر سطح پر کریں گے۔
Comments are closed.