وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6778 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں سندھ میں کورونا کے 312 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ کورونا سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4516 ہوگئی ہے۔ سندھ میں آج مزید 116 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ اس طرح سندھ میں وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 257013 ہوگئی۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے 3351450 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اور اب تک کورونا کے 267237 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کورونا کے 5708 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔ آج سامنے آنے والے مریضوں میں سے 187 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی میں 126، ضلع جنوبی میں 25، ضلع وسطی میں 18، ضلع ملیر میں 10، ضلع غربی میں 5 اور ضلع کورنگی میں 3کیسز رپورٹ ہوئے۔
جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 44، سجاول میں 13، لاڑکانہ میں 11، ٹنڈوالہیار میں 7، جیکب آباد اور کشمور میں 6 ۔ 6، نوشہرو فیروز اور شہید بینظیر آباد میں 5 – 5، گھوٹکی اور عمر کوٹ میں 4، میرپور خاص میں 3، سکھر اور ٹھٹہ میں 2 – 2، دادو، جامشورو اور شکارپور میں 1- 1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.