hookup Colmar connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup by tinder 4 foot by 8 foot solar panel hookup coyote hookup what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 301 نئے کیسز، 5 اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9352 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7502 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 426 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 433483 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 6147586 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس کے نتیجے میں 462281 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 21296 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے  20990 گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز میں اور 276 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 273 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اور 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے301 نئے کیسز میں سے 68 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 34، ضلع جنوبی 20، ضلع وسطی 9، کورنگی اور ضلع غربی 2-2  اور ملیر سے 1 نیا کیس  رپورٹ ہوا ہے۔ 

دیگر اضلاع میں شہید بے نظیر آباد 49، حیدرآباد 42، دادو 29، مٹیاری 14، جامشورو 12، ٹنڈو الہ یار 11، جیکب آباد اور تھر پارکر 9-9، میرپورخاص، سانگھڑ، سکھر اور نوشہرو فیروز 7-7، گھوٹکی، عمرکوٹ اور شکارپور 6-6، ٹنڈو محمد خان 5، لاڑکانہ 4، خیرپور 2 اور بدین سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.