ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 247 نئے کیسز، 5 اموات

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9634 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مریض انتقال کرگئے۔

اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4502 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 224 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں صوبے میں اب تک صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 256276 ہوچکی ہے۔ اور اب تک 3298265 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 265679 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 4901 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4600 گھروں میں، 10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 291 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 267 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نےکہا کہ صوبے کے 247 نئے کیسز میں سے 147 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 70، ضلع جنوبی 37، ضلع وسطی 14، ضلع غربی 10، ملیر 9 اور کورنگی میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

دیگر اضلاع حیدرآباد 18، گھوٹکی اور میرپور خاص 9۔9، بدین 8، لاڑکانہ اور ٹھٹھہ7۔7، ٹنڈو محمد خان 6، سکھر 5، جیکب آباد اور سجاول 4۔4، جامشورو، خیرپور، نوشہرو فیروز،  ٹنڈو الہیار اور قمبر 3۔3، عمر کوٹ 2 اور شکارپور میں 1 کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.