وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19655 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 1467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں، اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 5720 ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 385 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 320600 ہوچکی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک 4795890 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 356912 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس وقت اس وقت 30592 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 29551 گھروں میں، 70 آئسولیشن سینٹرز میں اور 971 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان میں سے 889 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 59 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 1467نئے کیسز میں سے1236 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 431، ضلع جنوبی 228، کورنگی 193، ضلع وسطی 185، ضلع غربی 107 اور ملیر سے 92 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں میرپور خاص 34، حیدرآباد 30، ٹھٹھہ 22، جامشورو اور شہید بے نظیر آباد 19۔ 19، بدین اور سانگھڑ 13۔ 13، تھرپارکر 10، ٹنڈو الہیار 7، نوشہرو فیروز 6، دادو 5، گھوٹکی اور سکھر 4۔4، خیر پور اور لاڑکانہ سے 1۔1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.