سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد انتقال کرگئے، جبکہ صوبے میں مزید 919 کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10032 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 919 کیسز رپورٹ ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا سے 24 گھنٹوں میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ آج کورونا کے 489 مریض صحتیاب ہوئے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر 34 ہزار 873 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1052مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 76 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ 919 نئے کیسز میں سے 673 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 363، ضلع جنوبی سے 118، ضلع کورنگی سے 73، ضلع وسطی سے 71، ملیر سے 34 اور ضلع غربی سے 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے دیگرا اضلاع میں سے سانگھڑ 37، حیدرآباد 32، بدین 17، ٹھٹھہ 16، عمرکوٹ 15، میرپورخاص 14، نوشہرو فیروز 9، جامشورو اور تھرپارکر 7،7 ، کشمور اور خیرپور 4،4، شہید بینظیرآباد اور شکارپور 2، 2 جبکہ سکھر سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.