بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ نے امن و امان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا، جلد بہتری ہوگی، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کی لاء اینڈ آرڈر کی صو تحال کا نوٹس لے لیا ہے، جلد بہتری ہوگی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے مگر عمران اسماعيل وفاق کا نمائندہ ہونے کے باوجود سندھ کے مسائل پر بات کرنے کو تیار نہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ساڑے 7 لاکھ روپے معاوضہ دیں گے، زخمیوں کے لیے 5 اور معمولی زخمیوں کو 3 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پچاسی ارب روپے خرچ نہ کرنے کا بیان عمران اسماعيل کو زیب نہیں دیتا، انہیں سندھ کے مسائل وفاق کے سامنے رکھنے چاہئیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا کی صورت حال ایک بار پھر بگڑ رہی ہے۔ ماہرین کی تجاویز پر لاک ڈاؤن کامشکل فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.