بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی حکومت کا آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں متنازع ترمیم واپس لینے کا عندیہ

برطانیہ کے سرکاری راز ایکٹ میں ترمیم کے متنازع فیصلہ کے معاملہ میں معلوم ہوا ہے کہ برطانوی حکومت نے  متنازع فیصلہ واپس لینے کا عندیہ دیا ہے۔

لندن سے ترجمان 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق آزادی صحافت برطانوی جمہوریت کا لازمی حصہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بروقت اطلاع فراہم کرنے والوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 1989 کے ایکٹ کو انٹرنیٹ کے موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جائزہ لیا جارہا ہے۔

ادھر نیوز میڈیا ایسوسی ایشن تنظیم نے ایکٹ میں ترمیم کے متنازع فیصلے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بل سے اداروں کی خراب کارکردگی ظاہر کرنے والے گھبرائیں گے۔ 

نیوز میڈیا ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت آفیشل ایکٹ کے تحت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.