بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گلشن اقبال میں لڑکی نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا؟

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نوجوان لڑکی نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا، اس حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو سینے پر انتہائی قریب سے گولی لگی، جہاں سے لاش ملی وہاں نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی تھا۔

گھر والوں نے ابتدا میں اندھی گولی لگنے کا بتایا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ گولی انتہائی قریب سے لگی ہے، جس پر اہلخانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ خاندان میں بدنامی کی وجہ سے ایسا کیا گیا۔

میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سینے پر جس جگہ گولی لگی وہاں سیاہ دھبہ بھی پڑ گیا تھا اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب گولی پوائنٹ بلینک یعنی انتہائی قریب سے ماری جائے۔

حکام کے مطابق معاملہ غیرت کے نام پر قتل یا خودکشی کچھ بھی ہوسکتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.