سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوکر مزید 32 مریض انتقال کرگئے، جبکہ صوبے میں کورونا کے مزید 890 نئے کیسز رپورٹ اور 1030 افراد صحتیاب ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے آج اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں 10954 ٹیسٹ کے نتیجے میں 890 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جو کہ تشخیص کی شرح کا 8.1 فیصد ہے۔
سندھ میں اب تک 2675845 ٹیسٹ کے بعد 243682 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج مزید 1030 مریضوں کی صحتیابی کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 222037 ہوگئی ہے۔جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں 17688 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔ سندھ میں مزید 32 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3957 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج کراچی میں601، میرپورخاص میں 31، حیدرآباد 29، قمبر 27 ، مٹیاری 23، بدین 21، دادو 20، جیکب آباد 18، سانگھڑ 15 اور نوابشاہ میں 13 کیسز سامنے آئے۔
ٹنڈومحمد خان 12، لاڑکانہ، عمر کوٹ، نوشہرو فیروز، ٹنڈوالہیار اور گھوٹکی 9 – 9، خیرپور 5، سکھر 3 اور ٹھٹھہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
Comments are closed.