پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، پی پی چیئرمین این اے 194 اور این اے 196سے الیکشن لڑیں گے، جبکہ آصف علی زرداری این اے 207 شہید بینظر آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 جیکب آباد سے اعجاز جھکرانی، این اے191 سے علی جام مزاری امیدوار ہوں گے، این اے 193 شکارپور پر شہر یار خان مہر اور این اے 195 پر نذیر احمد بگھیو کو پی پی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
این اے 199 گھوٹکی سے علی گوہر خان مہر امیدوار ہوں گے، خورشید شاہ این اے 201 سکھر، این اے 202 خیرپور سے نفیسہ شاہ، شازیہ مری سانگھڑ این اے 209 سے الیکشن میں حصہ لیں گی، جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 218 پر طارق شاہ جاموٹ کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 219 پر علی محمد سہتو، این اے 226 جامشورو پر ملک اسد سکندر امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 230 سے آغا رفیع اللّٰہ، این اے 231 سے عبدالحکیم بلوچ، کیماڑی این اے 242 قادر مندوخیل اور این اے 243 پر عبدالقادر قادر پیٹل حصہ لیں گے۔
نبیل گبول این اے 239 اور جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 229، این اے 227 دادو سے عرفان لغاری اور این اے 228 سے رفیق جمالی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حلقہ پی ایس 10 پر فریال تالپور، پی ایس11 پر جمیل سومرو کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ حلقہ پی ایس 12 پر سہیل انور سیال اور پی ایس 14پر عادل الطاف انڑ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 22 پر جام اکرام اللّٰہ دھاریجو، پی ایس 23 پر سید اویس قادر شاہ، پی ایس 24 پر سید فرخ شاہ، پی ایس 25 پر سید ناصر حسین شاہ امیدوار ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی ایس 77 جامشورو سے الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور پی ایس 10 لاڑکانہ شرجیل انعام پی ایس 61 حیدرآباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پی ایس 9 شکار پور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
امیتاز شیخ پی ایس 7 شکار پور اور سید سردار شاہ پی ایس 49 عمر کوٹ، تیمور تالپور پی ایس 51 عمر کوٹ اور ارباب لطف اللّٰہ پی ایس 55 تھر پارکر سے حصہ لیں گے، جبکہ مخدوم محبوب زمان پی ایس 86 میٹاری، محمد بخش پی ایس 20 گھوٹکی، نوید ڈیرو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 40 سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
ضیاالنجار پی ایس 35 نوشہرو فیروز، عذرا پیچوہو پی ایس 36 شہید بےنظیرآباد سے الیکشن میں حصہ لیں گی، پی ایس 105 سے سعید غنی اور پی ایس 110 سے سید نجمی عالم الیکشن میں حصہ لیں گے، پی ایس 84 ملیر سے یوسف مرتضیٰ بلوچ، پی ایس 85 ملیر سے ساجد جوکھیو الیکشن میں حصہ لیں گے۔
امداد پتافی پی ایس 59 ٹنڈوالہیار سے الیکشن لڑیں گے۔
Comments are closed.