ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نجی و سرکاری جامعات بند ہونے کے باوجود اپنے امتحانات جاری رکھ سکیں گی۔
جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایڈشنل چیف سکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کہا 31 جولائی تک سندھ کی تمام نجی و سرکاری بند رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لیکن اگر جامعات میں امتحانات کا عمل جاری ہے تو وہ صرف امتحانی امور انجام دے سکیں گی، اس حوالے سے پچھلے نوٹفیکشن میں تفصیلات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح انٹر کے امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے تاہم تدریسی اور غیر تدریسی امور مکمل بند رہیں گے ۔
Comments are closed.