بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رنگ روڈ اسکینڈل: سابق کمشنر راولپنڈی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی عدالت نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کیس میں سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور شریک ملزم وسیم تابش کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ‏رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی، پی سی ون میں تبدیلی کرنے سے منصوبے کی لاگت میں 10 ارب کا اضافہ ہوا۔

لاہور کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے سابق کمشنر محمد محمود کو گرفتار کیا، رنگ روڈ اسکینڈل میں سابق کمشنر کا کردار سامنے آیا۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد اینٹی کرپشن حکام دونوں ملزمان سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور شریک ملزم وسیم تابش کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.